0
Thursday 9 Jul 2020 00:24

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر کا دورہ کرم، نوجوانوں سے ملاقاتیں

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر کا دورہ کرم، نوجوانوں سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر محمد ثقلین مہدوی نے ضلع کرم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کیساتھ ملاقاتیں کیں۔ دورہ لوئر کرم علیزئی کے موقع پر ثقلین مہدوی نے یوتھ کمیٹی علیزئی کے اراکین سے بھی ملاقات کی، اس دوران کرم کے موجودہ حالات، دیگر علاقائی مسائل اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے خوشگوار ماحول میں نشست ھوئی۔ جس میں پورے کرم کے قومی مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کی گئیں، اسکے علاؤہ علمی اور ادبی نشستوں کے انعقاد پرزور دیا گیا اور انہوں نے کورونا وباء سے وفات پانے والے افراد کو غسل دینے کے لیے وافر مقدار میں حفاظتی سامان قومی مسجد اور انوریہ امام بارگاہ میرکلے کو فراہم کیا۔ اس کے علاوہ محمد ثقلین مہدوی نے بیلیامین کا بھی دورہ کیا، جہاں سینئرز احباب اور یونیورسٹی طلباء سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، اس دوران تنظیم سازی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 873242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش