QR CodeQR Code

کراچی میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری، حادثات میں 3 افراد جاں بحق

8 Jul 2020 16:15

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے پر گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا، رواں مون سون اسپیل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کرنٹ لگنے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیفنس، ابراہیم حیدری، کورنگی، قیوم آباد، اختر کالونی، محمودآباد، یونیورسٹی روڈ، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر اور نارتھ کراچی میں کہیں تیز اور کہیں بوندا باندی جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڈل کالونی اور کریم آباد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص اور مزدور جاں بحق ہوا، جبکہ کارساز میں بجلی کا تار گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ محمد رفیق ولد حیات محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مون سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے، تاہم کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے پر گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا، رواں مون سون اسپیل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی آئے گی، جبکہ کراچی میں 15 جولائی کے بعد مون سون کا دوسرا اسپیل آسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 873252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873252/کراچی-میں-ہلکی-بارش-کا-سلسلہ-جاری-حادثات-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org