0
Wednesday 8 Jul 2020 17:18

سندھ حکومت اور ایس بی سی اے عوام کی جانوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں، صائمہ ندیم

سندھ حکومت اور ایس بی سی اے عوام کی جانوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں، صائمہ ندیم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پالیمانی سیکریٹری منسٹری بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم کا لیاقت آباد نمبر 5 نزد سندھی ہوٹل کے قریب 5 منزلہ گرنے والی عمارت پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے ایک بیان میں صائمہ ندیم نے کہا کہ لیاقت آباد کراچی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، کراچی میں اس پہلے بھی کئی عمارت زمین بوس ہو چکی ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصانات بھی ہوئے، لیکن اس کے باوجود سندھ حکومت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور انتظامیہ کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا، متعلقہ اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے باعث عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا، اس طرح کی غیر قانونی تعمیرات پر اب ایکشن لیا جائے اور بلڈرز مافیا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

صائمہ ندیم نے کہا کہ ایس بی سی اے کے افسران صرف پیسہ کمانے میں لگے ہوئے ہیں۔ صائمہ ندیم نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نااہل افسران کیخلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔ سندھ حکومت کے ماتحت ادارہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایسی غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار ہے، افسران بھاری رقوم لیکر نقشے پاس کرکے غیر قانونی تعمیرات کرواتے ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مخدوش عمارتوں کی غلط فہرست جاری کی مخدوش عمارتوں کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے۔ ایس بی سی اے اور سندھ حکومت عوام کی جانوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں، کراچی کی عوام کو بلڈر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش