QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے سچل میں دکان پر دستی بم حملہ، مالک جاں بحق

8 Jul 2020 19:00

ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق شخص رینجرز کا ریٹائرڈ ملازم تھا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سچل میں بیکری پر کریکر حملے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا، حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دستی بم حملے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق شخص رینجرز کا ریٹائرڈ ملازم تھا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 873269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873269/کراچی-کے-علاقے-سچل-میں-دکان-پر-دستی-بم-حملہ-مالک-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org