QR CodeQR Code

حکومت کے الیکٹرک معاملے پر بے اختیار، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، کراچی چیمبر

8 Jul 2020 19:12

جاری اعلامیے میں کے سی سی آئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سنگین مسئلہ حل کرائیں اور اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے کراچی کا دورہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ حکومت کے الیکٹرک معاملے پر بے اختیار ہے، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔ کراچی چیمبر آف کامرس نے جاری اعلامیے میں کہا کہ وزیر توانائی عمر ایوب کے الیکٹرک سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سنگین مسئلہ حل کرائیں اور اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے کراچی کا دورہ کریں۔ کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ وزیراعظم تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص تاجر و صنعتکار برادری کا اجلاس بلائیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کرا سکے، تو سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 873270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873270/حکومت-کے-الیکٹرک-معاملے-پر-بے-اختیار-سپریم-کورٹ-خود-نوٹس-لے-کراچی-چیمبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org