0
Thursday 9 Jul 2020 14:39

برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان ڈال دی، جماعت اسلامی

برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان ڈال دی، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان، حزب المجاہدین کے نڈر و بہادر کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان ڈال دی ہے، آج وادی کا ہر نوجوان اپنی جنت نظیر وادی کشمیر کو بھارتی سامراج سے آزاد کرانے کیلئے برہان وانی کے راستے پر گامزن ہے، برہان وانی سمیت شہداء کی قربانیاں اور کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور ایک دن رنگ لائے گی اور وادی کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔ حزب المجاہدین کے کمانڈر شہید برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی پر جاری اپنے پیغام میں صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کشمیری آزادی کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کر چکے ہیں، بلاشبہ اب آزادی کشمیر نوشتہ دیوار ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ بھارت تمام انسانیت سوز مظالم، 282 دنوں کے لاک ڈاؤن کے باوجود کشمیری عوام سے جذبہ جہاد اور شوق شہادت ختم نہیں کرا سکا ہے، بلکہ ان کے ظلم و ستم کے نتیجے میں دن بدن مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی آگے بڑھ رہی ہے۔۔ صوبائی رہنما نے زور دیا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر اور غاصبانہ قبضہ کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو انکے حق خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 873272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش