QR CodeQR Code

مودی ہر کسی کو دھمکا نہیں سکتے ہیں، راہل گاندھی

8 Jul 2020 21:39

کانگریس لیڈرنے کہا کہ وہ کبھی بھی یہ نہیں سمجھ سکتے کہ سچ کی جنگ لڑنے والوں کو نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی ڈرایا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طرز عمل پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر کسی کو ڈرا دھمکا نہیں سکتے ہیں۔ راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مودی پوری دنیا کے لوگوں کو اپنے جیسے سمجھتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ سب کو خریدا یا ڈرایا جاسکتا ہے۔ کانگریس لیڈرنے کہا کہ وہ کبھی بھی یہ نہیں سمجھ سکتے کہ سچ کی جنگ لڑنے والوں کو نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی ڈرایا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی کے اس ٹویٹ کو حکومت کے اس قدم سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے جس میں حکومت نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کی جانچ کے لئے ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی۔


خبر کا کوڈ: 873278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873278/مودی-ہر-کسی-کو-دھمکا-نہیں-سکتے-ہیں-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org