0
Wednesday 8 Jul 2020 21:39

بھارت میں کورونا متاثرین کے 7.42 لاکھ کیسز، ہلاکتوں کی تعداد 20642 سے متجاوز

بھارت میں کورونا متاثرین کے 7.42 لاکھ کیسز، ہلاکتوں کی تعداد 20642 سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کووڈ 19 کے بڑھتے قہر کے درمیان کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7.42 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 20642 ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 22752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 742417 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 482 سے بڑھ کر 20642 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 16883 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 456831 ہوگئی ہے۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 264944 فعال کیسز ہیں۔ بھارت میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5134 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 217121 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش