0
Wednesday 8 Jul 2020 22:29

نگران صوبائی وزیر یاسین ایڈووکیٹ کا سکردو پہنچنے پر شاندار استقبال

نگران صوبائی وزیر یاسین ایڈووکیٹ کا سکردو پہنچنے پر شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ نگراں صوبائی وزیر محمد یٰسین ایڈووکیٹ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار سکردو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ جگہ جگہ پر صوبائی وزیر کا لوگوں نے ہار پہنا کر استقبال کیا، محمد یٰسین ایڈووکیٹ گلگت سے دیوسائی کے راستے بدھ کے روز سکردو پہنچے تو سدپارہ سے انہیں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے جلوس میں نیو رنگاہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔ مختلف تنظیموں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی نگراں صوبائی وزیر یٰسین ایڈووکیٹ کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ استقبالیہ ریلی کے شرکاء اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یٰسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سکردو کے عوام نے میرا استقبال کر کے مجھے عزت دی اور میری حوصلہ افزائی کی، استقبال کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ جو ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈال دی گئی ہے اس سے عہدہ برا ہونے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا، صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہماری اولین ترجیح ہے۔
خبر کا کوڈ : 873291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش