?> آرمی چیف قمر باجوہ کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 8 Jul 2020 23:36

آرمی چیف قمر باجوہ کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف قمر باجوہ کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور بہتر بارڈر منیجمنٹ، باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی، سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے بہتر بارڈر منیجمنٹ، باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ سے تعاون کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 873315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش