QR CodeQR Code

آرمی چیف قمر باجوہ کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

8 Jul 2020 23:36

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی، سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور بہتر بارڈر منیجمنٹ، باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی، سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے بہتر بارڈر منیجمنٹ، باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ سے تعاون کو بھی سراہا۔


خبر کا کوڈ: 873315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873315/ا-رمی-چیف-قمر-باجوہ-کا-پشاور-کور-ہیڈ-کوارٹرز-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org