QR CodeQR Code

پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، بغیر نماز جنازہ تدفین

8 Jul 2020 23:48

ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کے مطابق قتل کے بعد لاشیں بنا جنازہ پڑھے ہی رحمان بابا قبرستان میں دفنا دی گئیں، ایف آئی آر درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکے وقاص کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق دونوں کو خاندان والوں نے ہی قتل کیا ہے۔ ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کے مطابق قتل کے بعد لاشیں بنا جنازہ پڑھے ہی رحمان بابا قبرستان میں دفنا دی گئیں، ایف آئی آر درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی قبرکشائی کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی گئی ہے، ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 873317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873317/پشاور-میں-غیرت-کے-نام-پر-لڑکا-اور-لڑکی-قتل-بغیر-نماز-جنازہ-تدفین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org