QR CodeQR Code

کراچی، وزیر توانائی سندھ کا بارشوں میں کرنٹ سے اموات پر سخت نوٹس

9 Jul 2020 02:10

ایک بیان میں امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق نیپرا کو بھی خط لکھ دیا ہے، کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا اور وفاقی حکومت کا کام ہے، وفاقی حکومت کے کے الیکٹرک میں 26 فیصد شیئر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بارشوں میں کرنٹ سے اموات پر سخت نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے سیکرٹری پاور ڈویژن، چیئرمین نیپرا اور ایم ڈی کے الیکٹرک سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں میں کرنٹ سے اموات کے ذمہ داران کا تعین کرکے سخت ایکشن لیا جائے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ رین ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا ہے، حادثات اور کرنٹ لگنے کی صورت میں سیل سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورثاء سامنے آئیں سندھ حکومت قانونی مدد کرے گی۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق نیپرا کو بھی خط لکھ دیا ہے، کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا اور وفاقی حکومت کا کام ہے، وفاقی حکومت کے کے الیکٹرک میں 26 فیصد شیئر ہیں۔ خیال رہے کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں تین روز میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873331/کراچی-وزیر-توانائی-سندھ-کا-بارشوں-میں-کرنٹ-سے-اموات-پر-سخت-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org