QR CodeQR Code

فنڈز کی کمی کے باعث جون 2018ء کے بعد نالے صاف نہیں ہوئے، میئر کراچی

9 Jul 2020 02:14

ایک بیان میں وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں ضلعوں کو بھی فنڈز دینے پر بات ہوئی، ابھی تک فنڈز نہیں دیئے گئے، ضلع اپنے روینیو سے کام کر رہا ہے، کے الیکٹرک کی وجہ سے کراچی بلک رہا ہے، کے الیکٹرک کی وجہ سے واقعات سامنے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فنڈز کی وجہ سے جون 2018ء کے بعد نالے صاف نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جون 2018ء تک تمام نالے صاف کرتے تھے، فنڈز کی کمی کے باعث جون 2018ء کے بعد نالے صاف نہیں ہوئے۔ میئر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں ضلعوں کو بھی فنڈز دینے پر بات ہوئی، ابھی تک فنڈز نہیں دیئے گئے، ضلع اپنے روینیو سے کام کر رہا ہے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے کراچی بلک رہا ہے، کے الیکٹرک کی وجہ سے واقعات سامنے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں سے قبل فوری برساتی نالے صاف کرنے چاہئیں لیکن نالوں کی صفائی اب تک شروع نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ کے ایم سی کے پاس صفائی کے لئے فنڈز کا نہ ہونا ہے۔


خبر کا کوڈ: 873332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873332/فنڈز-کی-کمی-کے-باعث-جون-2018ء-بعد-نالے-صاف-نہیں-ہوئے-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org