QR CodeQR Code

ٹرمپ کورونا کیخلاف عالمی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں، نینسی پلوسی

9 Jul 2020 08:44

اسپیکر  امریکی ایوان نمائندگان نے ڈبلیو ایچ او سے امریکی دستبرداری کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکی کا سرکاری طور پر انخلاء بے وقوفانہ عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدر ٹرمپ کا بیوقوفانہ اقدام قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کورونا کیخلاف بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ نینسی پلوسی نے ڈبلیو ایچ او سے امریکی دستبرداری کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکی کا سرکاری طور پر انخلاء بے وقوفانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کیخلاف عالمی جنگ میں تعاون کر رہا ہے، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے، امریکی صدر کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873344/ٹرمپ-کورونا-کیخلاف-عالمی-کوششوں-کو-ناکام-بنا-رہے-ہیں-نینسی-پلوسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org