QR CodeQR Code

لاہور میں یوتھ فورم فار کشمیر کے زیراہتمام ریلی

9 Jul 2020 09:45

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہ بھارتی حکمرانوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے ظلم و جبر اور فسطانیت کی انتہا کر رکھی ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک سال میں سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی و معذور کر دیا ہے، جدوجہد آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت پسند رہنماء نوجوانوں کے ہر دل عزیز لیڈر برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے ایوان اقبال تا لاہور پریس کلب ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی۔ ریلی میں مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، نوجوان، تاجر اور کشمیری تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہ بھارتی حکمرانوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے ظلم و جبر اور فسطانیت کی انتہا کر رکھی ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک سال میں سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی و معذور کر دیا ہے، جدوجہد آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام بہت جلد آزاد فضاوں میں سانس لے سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 873351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873351/لاہور-میں-یوتھ-فورم-فار-کشمیر-کے-زیراہتمام-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org