0
Thursday 9 Jul 2020 20:40

ایٹم بموں سے ملک نہیں بچائے جا سکتے، رحمت خان وردگ

ایٹم بموں سے ملک نہیں بچائے جا سکتے، رحمت خان وردگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ ایٹم بموں سے ملک نہیں بچائے جا سکتے بلکہ معاشی ایٹم بم ہونا ملکی وجود کا ضامن ہے کیونکہ روس کے پاس بھی سینکڑوں ایٹم بم موجود تھے، جنہیں چلانے کی نوبت ہی نہیں آئی اور افغان جنگ میں معاشی بدحالی کا شکار ہو کر دنیا کی سپرپاور روس ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی استحکام پر زیادہ توجہ دینی چاہئے اور ٹیکس کی وصولی کیلئے انقلابی اصلاحات کی جائیں اور صنعتکاروں و کاروباری افراد کو بھی ملک کے معاشی استحکام کیلئے ایمانداری سے پورا ٹیکس دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں ملکی معیشت کیلئے سخت نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں، آنیوالے وقت میں پاکستان کی عوام جنرل پرویز مشرف کو اس طرح یاد کریں گے جس طر ح فیلڈ مارشل ایوب خان کے اقتدار سے علیحدگی کے بعد آج بھی پاکستانی عوام فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور حکومت کو یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے قبل آئی ایم ایف کے سامنے کشکول توڑ دینے کا جو بلند بانگ دعوٰی کیا تھا اور ملکی معاشی نظام کو عالمی مالیاتی ادارہ کے چنگل سے نجات دلانے کی جو خوش کن باتیں کی تھیں، موجودہ حکمران اپنی کہی ہوئی باتوں پر دو ماہ تک بھی کھڑے نہ رہ سکے اور آئی ایم ایف کے آگے نہ صرف گھٹنے ٹیکے بلکہ ”لیٹ“ گئے اور آج ملک کا ہر غریب شہری مزید غربت کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے اور ہر مالدار گروپ پہلے سے کہیں زیادہ منافع بخش حیثیت اختیار کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹے چینی کے بڑے اسکینڈل کی بحرانی کیفیت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک کمی و زیادتی سے حکومت میں موجود پیٹرولیم مافیاز اور ذخیرہ اندوزوں کو بھاری مالی مفادات حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں موجود مافیاز اپنے ذاتی مالی مفادات حاصل کر رہے ہیں اور انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 873352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش