0
Thursday 9 Jul 2020 10:38
پائلٹ لائسنس معاملہ

یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن کی CAA کے ساتھ میٹنگ آج ہو گی

یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن کی CAA کے ساتھ میٹنگ آج ہو گی
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین ائئر سیفٹی ریگولیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ اہم میٹنگ برسلز بیلجیئم میں طلب کر لی۔ پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری پائلٹس اور انجینئرز کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر یورپی یونین ائر سیفٹی ریگولیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ اہم میٹنگ برسلز بیلجیئم میں طلب کی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلریگولیٹری،ڈائریکٹر ایئر وردی نیس اور ڈائریکٹر فلائٹ اسٹیندرڈ ٹیلی فونک میٹنگ میں شرکت کریں گے، برسلز میں منعقد ٹیلی فونک میٹنگ کی سربراہی یورپی یونین ائر سیفٹی ریگولیشن کے فلپ کورنیلس کریں گے۔ٹیلی فونک میٹنگ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گی، ٹیلی فونک میٹنگ میں یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پائلٹوں اور انجینئرز فضائی میزبانوں کو جاری ہونے والے لائسنس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار پر بھی وضاحت مانگی گئی ہے، اس تناظر میں 21 جولائی تک جاری ہونے والے لائسنسز کے حوالے سے بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، پاکستانی پائلٹوں کے مشکوک لائسنس کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد یورپی یونین نے پہلے ہی6 ماہ کی پروازوں کی بندش کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش