0
Thursday 9 Jul 2020 11:24

پنجاب اسمبلی، محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی، محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تاریخ ساز خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی تاریخ ساز خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے، 9 جولائی عظیم خاتون کا یوم وفات ہے۔ محترمہ فاطمہ جناحؒ نے ہمیشہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا ساتھ دیا جبکہ قیام پاکستان کی تحریک میں وہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتی رہیں۔
 
قرارداد میں لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح ؒ کی زندگی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کا ایوان محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی گراں  قدر خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہےاور ان کے بلندی درجات کیلئے دعاگو ہے۔
خبر کا کوڈ : 873373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش