QR CodeQR Code

عمران خان نے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کا افتتاح کر دیا

9 Jul 2020 12:05

ذرائع کے مطابق ہسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے جسے 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا، اس ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اتنے کم عرصے میں ہسپتال تیار کرنے پر این ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات سے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی۔ مذکورہ ہسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے جسے 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا، اس ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھا جائے گا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعطم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، چینی سفیر، چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل، اعلیٰ سول اور فوجی افسران موجود تھے جبکہ وزیراعطم کو آئیسولیشن ہسپتل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 873379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873379/عمران-خان-نے-خصوصی-ا-ئیسولیشن-ہسپتال-کا-افتتاح-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org