QR CodeQR Code

ملک بھر میں 15 سمتبر سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، شفقت محمود

9 Jul 2020 12:49

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھا جائے گا، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی زیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا کے باعث بند تعلیمی ادارے  15 ستمبر سے کھل جائیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھا جائے گا، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کی جائیں گی۔ شفقت محمود نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی جس میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 873383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873383/ملک-بھر-میں-15-سمتبر-سے-تعلیمی-ادارے-کھول-دیے-جائیں-گے-شفقت-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org