QR CodeQR Code

بجلی بحران، شہریوں نے کے الیکٹرک کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

9 Jul 2020 14:47

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ گرمی کے دونوں میں اتنی لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں، سیاسی جماعت صرف اور صرف سیاست کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے۔ درخواست عمیر علی انجم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاری ہے، شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ گرمی کے دونوں میں اتنی لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں، سیاسی جماعت صرف اور صرف سیاست کر رہی ہے۔ درخواست میں عمیر علی کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکا جائے، جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے غفلت اور لاپرواہی پر نیپرا کو کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کو منظور کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 873402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873402/بجلی-بحران-شہریوں-نے-کے-الیکٹرک-کیخلاف-سندھ-ہائیکورٹ-سے-رجوع-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org