0
Thursday 9 Jul 2020 14:58

کراچی میں کچرا پھينکنے پر مقدمہ درج ہوگا

کراچی میں کچرا پھينکنے پر مقدمہ درج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کچرا مقررہ مقامات کے علاوہ کسی اور جگہ پھينکنے پر مقدمہ درج ہوگا۔ کمشنر کراچی نے نوٹيفکيشن جاری کر ديا ہے، جس کے تحت کچرا باہر پھينکنے پر مقدمہ درج ہوگا۔ مون سون سیزن میں کچرا پھینکنے پر پابندی ہوگی۔ کراچی میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے اور مقررہ مقامات کے علاوہ کچرا پھینکنے پر پابندی 2 ماہ کيلئے لگائی گئی ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے دئیے گئے اختیارات کے تحت پابندی کا نفاذ فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس کی مدد سے خلاف ورزی پر کارروائی کرے گی اور دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 873406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش