0
Thursday 9 Jul 2020 15:39

خیبر پختونخوا میں اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار

خیبر پختونخوا میں اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لئے، اسکولوں میں صبح 7 سے 4 بجے تک 3 شفٹوں میں کلاسز لی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لئے، پرائمری، مڈل، میٹرک اور انٹر کلاسز کیلئے ہفتہ وار شیڈول مرتب کرلیا گیا۔ حکومت کو دن کے مختلف اوقات میں کلاسز لینے کی تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ صبح 7 سے 4 بجے تک 3 شفٹوں میں کلاسز لی جائیں۔ اسکولوں میں صاف پانی، جراثیم کش اسپرے اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول دوبارہ کھولنے پر وفاق سے مشاورت جاری ہے، حالات سازگار ہوئے تو ستمبر میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے۔ شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر اگست میں نظر ثانی بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر سے پہلے مزید مشاورت کریں گے، صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 873421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش