QR CodeQR Code

اسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعلٰی کے پی کے

9 Jul 2020 15:43

محمود خان کا کہنا تھا یہ اسپتال ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہے جہاں پر کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹیلیٹرز، مانیٹرز، آکسیجن اور انفیوژن پمپس سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کہتے ہے اسپتالوں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، حکومت جو بھی اقدامات لے رہی ہے وہ عوام کے مفاد میں ہیں۔ پشاور میں کرونا اسپتال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کورونا پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہے، کورونا اسپتال کو بھی بین الاقوامی ایس او پیز کے مطابق بنایا گیا ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا حکومت جو بھی اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کے مفاد کیلئے ہیں۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا اسپتالوں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، ابتدائی طور پر اسپتال 60 بستروں پر مشتمل ہے، ایک ماہ بعد اس تعداد کو 110 تک بڑھایا جائے گا۔ محمود خان کا کہنا تھا یہ اسپتال ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہے جہاں پر کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹیلیٹرز، مانیٹرز، آکسیجن اور انفیوژن پمپس سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ محمود خان کا مزید کہنا تھا اس اسپتال کے قیام سے پشاور کے تدریسی اسپتالوں پر کورونا مریضوں کا بوجھ کم ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا این ڈی ایم اے کے تعاون سے پشاور میں عنقریب 210 بستروں کا ایک اور اسپتال قائم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا حکومت کورونا کے پھیلاؤ کے تدارک کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک افلاس سے بھی بچانے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 873425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873425/اسپتالوں-کی-کارکردگی-بہتر-بنانے-کیلئے-اقدامات-کر-رہے-ہیں-وزیراعل-ی-کے-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org