QR CodeQR Code

شمالی علاقہ جات میں گلیشئیرز پگھلنے لگے

9 Jul 2020 15:47

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں گلیشئرز کیلئے کوئی نیک شگون نہیں ہیں، ہندوکش اور ہمالیہ کی برفیلی چوٹیاں پگھلنے کی وجہ جنگلات کی کٹائی بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں 6000 سے زائد گلشئیرز موجود ہیں۔ یہاں سال 2005ء میں جھیلوں کی تعداد 2800 تھی جن کی تعداد اب 3900 تک بڑھ کر ایک تباہ کن خطرہ بن چکی ہے۔ شمالی علاقہ جات میں موجود گلیشئرز ٹھنڈے میٹھے صاف پانی کے ذخائر ہیں، تاہم ہمالیہ اور ہندوکش کے گلشئیرز کو ماحولیاتی تبدیلیوں کی نظر لگ گئی۔ محکمہ موسمیات کی 15 برس پہلے کی گئی تحقیق کے مطابق شمالی علاقہ جات میں جھیلوں کی تعداد 2800 کے قریب تھی۔ 15 برس میں ان کی تعداد 1100 بڑھ کر 3900 تک پہنچ چکی ہے۔ حالیہ مون سون میں 20 فیصد اضافی بارشوں کی پیشگوئی بھی ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں گلیشئرز کیلئے کوئی نیک شگون نہیں ہیں۔ ہندوکش اور ہمالیہ کی برفیلی چوٹیاں پگھلنے کی وجہ جنگلات کی کٹائی بھی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزہ ختم ہونے کے ان نقصانات پر قابو میں بھی کئی دہائیاں لگ سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 873432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873432/شمالی-علاقہ-جات-میں-گلیشئیرز-پگھلنے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org