0
Thursday 9 Jul 2020 16:51

قوم قربانی سے متعلق بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کرے، وزیراعظم کی اپیل

قوم قربانی سے متعلق بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کرے، وزیراعظم کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحیٰ پر کورونا وبا سے متعلق احتیاط کو نظرانداز نہ کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر کم دنوں میں مکمل کیا گیا جو خوش آئند ہے اور ٹیم کو مبارک باد بھی پیش کرتا ہوں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مشکل وقت میں اہم کام کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام سے  اپیل ہے وہ عید الاضحیٰ پر احتیاط کو نظرانداز نہ کریں، گزشتہ عید پرہم نے لاپرواہی کی جس کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلا، قوم سے اپیل ہے کہ وہ نہ ہو جو ہم نے گزشتہ عید پر کیا۔ قربانی سے متعلق ایس او پیز بنائے ہیں قوم سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بتدریج کم ہو رہی ہے، دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں اس وبا سے اموات کم ہوئیں۔ واضح رہے کہ ڈھائی سوبستروں پرمشتمل جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال ریکارڈ 40 دن میں تعمیرکیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش