QR CodeQR Code

جولائی کے آخر میں کورونا کے اتنے کیسز نہیں آئے جتنا ہم سمجھ رہے تھے، جنرل محمد افضل

9 Jul 2020 17:06

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے، ماسک سے لیکر تمام ضروری سامان متعلقہ حکا م کے حوالے کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ مسلسل کوششوں اور باہمی تعاون سے ملک میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے سے متعلق اقدامات کیے گئے ہیں۔ کورونا  سے  نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے نے صوبوں کو کورونا حفاظتی لباس فراہم کیے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ جولائی کے آخر میں کورونا کے اتنے کیسز نہیں آئے جتنا ہم سمجھ رہے تھے، کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے این ڈی ایم اے نے اقدامات کیے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے، ماسک سے  لیکر تمام ضروری سامان متعلقہ حکا م کے حوالے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں، ٹڈی دل پر اسپرے کے لیے ترکی سے جہاز منگوائے گئے ہیں، ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 873442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873442/جولائی-کے-آخر-میں-کورونا-اتنے-کیسز-نہیں-آئے-جتنا-ہم-سمجھ-رہے-تھے-جنرل-محمد-افضل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org