0
Thursday 9 Jul 2020 17:06

جولائی کے آخر میں کورونا کے اتنے کیسز نہیں آئے جتنا ہم سمجھ رہے تھے، جنرل محمد افضل

جولائی کے آخر میں کورونا کے اتنے کیسز نہیں آئے جتنا ہم سمجھ رہے تھے، جنرل محمد افضل
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ مسلسل کوششوں اور باہمی تعاون سے ملک میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے سے متعلق اقدامات کیے گئے ہیں۔ کورونا  سے  نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے نے صوبوں کو کورونا حفاظتی لباس فراہم کیے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ جولائی کے آخر میں کورونا کے اتنے کیسز نہیں آئے جتنا ہم سمجھ رہے تھے، کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے این ڈی ایم اے نے اقدامات کیے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے، ماسک سے  لیکر تمام ضروری سامان متعلقہ حکا م کے حوالے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں، ٹڈی دل پر اسپرے کے لیے ترکی سے جہاز منگوائے گئے ہیں، ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 873442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش