0
Thursday 9 Jul 2020 18:14

کورونا وائرس کے سندھ پولیس پر وار جاری، 2 روز میں مزید 40 اہلکار شکار

کورونا وائرس کے سندھ پولیس پر وار جاری، 2 روز میں مزید 40 اہلکار شکار
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 1925 تک پہنچ گئی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے 40 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے۔ شہدائے پولیس میں 14 کا تعلق کراچی، جبکہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد ایک ہزار 452 ہے، جبکہ 457 افسران اور جوان صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کیلئے انتہائی پُرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش