0
Thursday 9 Jul 2020 22:11

جماعت اسلامی کا تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

جماعت اسلامی کا تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیمی کانفرنس میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ ستمبر کے پہلے ہفتے سے ملک کے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے والے فیصلے کو خوش آئندہ اور اسے صحیح سمت قدم قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اسحاق منصوری نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متوسط اور غریب طبقہ کے طلبہ و طالبات بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ان کی تعلیم بالکل ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بندش سے لاکھوں افراد بے روزگار اور لاکھوں فاقہ پر مجبور ہوگئے ہیں، حقیقت میں تعلیمی اداروں کی بندش کورونا وائرس سے زیادہ خوفناک اور بدترین نقصان ہے، اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو دیگر شعبہ جات کی طرح ایس او پیز کے تحت کھولا جائے، خاص طور پر پرائیویٹ اسکولوں کے ساتھ وابستہ اساتذہ و غیر تدریسی عملے کو فاقہ کشی سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے حکومت فوری طور پر ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کے اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 873450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش