QR CodeQR Code

اپنی طاقت میں اضافہ کرتے رہیں گے، حماس

9 Jul 2020 18:52

غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت کو چھے برس مکمل ہونے پر حماس کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی ایک انچ زمین کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کو غزہ، بیت المقدس اور پورے فلسطین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت کو چھے برس مکمل ہونے پر حماس کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم فلسطینی قوم کے حقوق کے دفاع کی غرض سے اپنی طاقت میں مسلسل اضافہ کرتی رہے گی۔ حماس کے بیان کے مطابق فلسطینیوں کی ایک انچ زمین کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کو غزہ، بیت المقدس اور پورے فلسطین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ بیان میں آیا ہے کہ صیہونی دشمن کے خلاف طاقت کے استعمال کے ذریعے جلا وطن فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں کو واپس لوٹایا جا سکتا ہے۔ حماس کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے مسلمہ حقوق پر اسرائیل کے ساتھ کوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے جولائی سن دوہزار چودہ میں غزہ کے خلاف تباہ کن جارحیت کا آغاز کیا تھا جو پچاس روز تک جاری رہی۔ اس جنگ کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 2322 فلسطینی شہید ہوئے تھے جن میں 180 نومولود سمیت 366 بچے اور 247 خواتین شامل تھیں۔


خبر کا کوڈ: 873453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873453/اپنی-طاقت-میں-اضافہ-کرتے-رہیں-گے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org