0
Thursday 9 Jul 2020 19:09

حکومت کے پانچ سال پورے کرنے کی بات کرنا قوم کو بدعا دینے کے مترادف ہے، مولانا فضل الرحمن

حکومت کے پانچ سال پورے کرنے کی بات کرنا قوم کو بدعا دینے کے مترادف ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایک طرف دنیا کووڈ 19 کا مقابلہ کر رہی ہے اور دوسری طرف اپوزیشن پاکستان میں کووڈ 18 کا مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک مرتبہ شفاف انتخابات قوم کو دے جائیں، ریاستی ادارے اس میں مداخلت نہ کریں، بیلٹ باکس تبدیل نہ کریں اور عوام کے ووٹ کو شفاف طریقے سے گنا جائے، اس طرح جو فیصلہ قوم کرے گی ہمیں قبول ہے۔ کراچی میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان صوبوں کے درمیان میثاق ملی ہے، آج بھی ہم یہ مطالبہ کریں گے کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، واپس قوم کو دی جائے، الیکشن شفاف کیے جائیں، یہ دور اب ختم ہو جانا چاہے کہ الیکشن ہوتے ہیں اور اس پر اعتراضات شروع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کچھ کہتے ہیں اور فوج کچھ کہتی ہے، یعنی ریاست اور ریاستی ادارے ایک پیج پر نہیں ہیں اور پھر یہ ہی معاملہ وفاق اور صوبوں کے مابین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس وقت ریاست کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ امیر جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ پچھلے انتخابات کو تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کیا اور پانچ سال پورے کرنے کی بات کرنا قوم کو بددعا دینے کے برابر ہے۔
خبر کا کوڈ : 873455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش