QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور بی جے پی کارکن بننا آسان نہیں ہے، رام مادھو

9 Jul 2020 20:35

شمالی مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جنگجووں کے ہاتھوں ایک بھاجپا لیڈر انکے والد اور بھائی سمیت ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہندوستانی اور بی جے پی کا آدمی بننا آسان نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے شمالی مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جنگجووں کے ہاتھوں ایک بھاجپا لیڈر انکے والد اور بھائی سمیت ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہندوستانی اور بی جے پی کا آدمی بننا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہندوستانی بننے والے کئی لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی کے مقامی لیڈر وسیم باری، انکے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 873477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873477/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-اور-بی-جے-پی-کارکن-بننا-آسان-نہیں-ہے-رام-مادھو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org