0
Thursday 9 Jul 2020 20:35

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور بی جے پی کارکن بننا آسان نہیں ہے، رام مادھو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور بی جے پی کارکن بننا آسان نہیں ہے، رام مادھو
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے شمالی مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جنگجووں کے ہاتھوں ایک بھاجپا لیڈر انکے والد اور بھائی سمیت ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہندوستانی اور بی جے پی کا آدمی بننا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہندوستانی بننے والے کئی لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی کے مقامی لیڈر وسیم باری، انکے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 873477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش