0
Thursday 9 Jul 2020 22:11

بھارت میں کورونا کے ریکارڈ 24879 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 7.67 لاکھ سے تجاوز

بھارت میں کورونا کے ریکارڈ 24879 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 7.67 لاکھ سے تجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کووڈ 19 سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 767296 ہوگئی ہے۔ اس دوران 487 افراد ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21129 ہوگئی ہے۔ تاہم اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 19547 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، جسے ملا کر مجموعی 476378 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 269779 ایکٹو کیسز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش