QR CodeQR Code

بھارتی لابی نے شاہ محمود کی وفات کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائیں، رپورٹ

9 Jul 2020 22:22

گزشتہ دنوں شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش بے نقاب ہوگئی جس نے شاہ محمود کی وفات کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ بھارتی لابی نےشاہ محمود قریشی کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائیں اور جھوٹی خبریں پھیلانےکا مرکزبھارت میں ہے۔ ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا پر ان کے پیج کی پروفائل تبدیل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پروفائل تبدیلی سے ان کےاحباب اور فیملی کو پریشان کیاگیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہناہے ان کی وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 873489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873489/بھارتی-لابی-نے-شاہ-محمود-کی-وفات-کے-حوالے-سے-جھوٹی-خبریں-پھیلائیں-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org