QR CodeQR Code

چینی اسکینڈل، شوگر ملز مالکان کا وزیراعظم سے ملاقات کیلئے حماد اظہر کو خط

9 Jul 2020 22:30

وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنا مؤقف پیش کرنا چاہتے ہیں اور شوگر انڈسٹری سے متعلق وزیراعظم کی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کو خط لکھ کر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرانے میں مدد کی درخواست کی ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنا مؤقف پیش کرنا چاہتے ہیں اور شوگر انڈسٹری سے متعلق وزیراعظم کی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے  شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس بھی جلد بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مئی میں حکومت چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فارنزک کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ منظر عام پر لے آئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین، مونس الٰہی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ، اومنی گروپ اور عمر شہریار نے چینی بحران سے فائدہ اٹھایا۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہےکہ شوگرملز کسانوں کو امدادی قیمت سے کم قیمت دیتے ہیں اور کسانوں کو گنے کے وزن میں 15 فیصد سے زیادہ کٹوتی کی جاتی ہے، کچی پرچی اور کمیشن ایجنٹ کے ذریعے کم قیمت پر کسانوں سےگنا خریدا جاتا ہے اور اس کی لاگت زیادہ دکھائی جاتی ہے۔ رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنے کے متاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 873491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873491/چینی-اسکینڈل-شوگر-ملز-مالکان-کا-وزیراعظم-سے-ملاقات-کیلئے-حماد-اظہر-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org