QR CodeQR Code

محترمہ فاطمہ جناح حریت، جدوجہد کا استعارہ، آخر دم تک قائد کے افکار پر ڈٹی رہیں، علامہ ساجد نقوی

9 Jul 2020 22:32

مادر ملت کے یوم وفات کے موقع پر ایس یو سی کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد بھی مشکل حالات کے باوجود فاطمہ جناح جمہوری اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی خاطر جدوجہد کرتی رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ محترمہ فاطمہ جناح نے بانی پاکستان کے ہمراہ ایک عظیم جدوجہد کی، پوری قوم کو محترمہ کے افکار اور ان کی جدوجہد سے سبق سیکھنا چاہیے، محترمہ نے انتہائی مشکل ترین حالات میں اپنے بھائی کا ساتھ دیا، پاکستان بننے کے بعد بھی مشکل حالات کے باوجود وہ جمہوری اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی خاطر جدوجہد کرتی رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح روز اول سے بانی پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ رہیں اور قیام پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور مشکل حالات کے باوجود اپنے بھائی کا ساتھ چھوڑا نہ ہی ان کے نظریات سے انحراف کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد کی رحلت کے بعد بھی بہت سی مشکلیں آئیں مگر وہ اپنے موقف پر ڈٹی رہیں اور اپنے آخری ایام تک ان پر کاربند رہیں۔ پوری قوم کو محترمہ کے افکار اور ان کی جدوجہد سے سبق سیکھنا چاہیے۔ اسلام اور پاکستان کی تاریخ میں خواتین کا ایک بڑا کردار رہا ہے، پوری قوم کو بھی چاہیے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے ان عظیم ہستیوں سے استفادہ کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مادر ملت کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا اور مشعل راہ سمجھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 873492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873492/محترمہ-فاطمہ-جناح-حریت-جدوجہد-کا-استعارہ-آخر-دم-تک-قائد-کے-افکار-پر-ڈٹی-رہیں-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org