QR CodeQR Code

اورکزئی میں روحانی پیشوا میر انور شاہ کے مزار کو فوری تعمیر کیا جائے، علامہ وحید کااظمی

9 Jul 2020 22:42

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ بیس سالوں سے مزار کی تعمیر پر پابندی عائد ہے، جو شیعہ، سنی عوام کے جذبات کو مشتعل کرنے کے مترادف ہے۔ مسجد اور مزار کی تعمیر میں رکاوٹ  غیر قانونی اقدام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اورکزئی میں روحانی پیشوا سید میر انور شاہ میاں کے مزار اقدس کو تعمیر کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔ سید میر انور شاہ معروف مذہبی و روحانی شخصیت تھے، جن کے لاکھوں عقیدت مند پورے ملک میں موجود ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حضرت کے مزار پر عقیدت مندوں کا  آنا جانا لگا رہتا ہے۔ مزار کی حالت انتہائی خستہ حال ہے، جس کی ازسر نو تعمیر نہ کی گئی تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ بیس سالوں سے مزار کی تعمیر پر پابندی عائد ہے، جو شیعہ، سنی عوام کے جذبات کو مشتعل کرنے کے مترادف ہے۔ مسجد اور مزار کی تعمیر میں رکاوٹ  غیر قانونی اقدام ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ اورکزئی میں سید میر انور شاہ کے مزار مقدس کی فوری تعمیر کا حکم صادر کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 873493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873493/اورکزئی-میں-روحانی-پیشوا-میر-انور-شاہ-کے-مزار-کو-فوری-تعمیر-کیا-جائے-علامہ-وحید-کااظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org