0
Thursday 9 Jul 2020 22:47

ملتان، جے یو آئی (ف) کا اجلاس، پولیس کی دینی درسگاہ میں غنڈہ گردی کی مذمت

ملتان، جے یو آئی (ف) کا اجلاس، پولیس کی دینی درسگاہ میں غنڈہ گردی کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے تھانہ شاہ رکن عالم کی قرآنی درسگاہوں میں غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی اور تمام شرکاء نے پولیس گردی کے خلاف اپنے امیر جمعیت علمااسلام کے ساتھ اور تمام دینی درسگاہوں کے تحفظ کیلئے تھانہ شاہ رکن عالم کے عملہ کو معطل کئیے جانے تک کی قرار داد پیش کی گئی جسے تمام مجلس عاملہ کے اراکین نے منظور کیا۔ بعدازاں اجلاس میں ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم ملک طاہر عزیز اعوان نے شرکت کی اپنی اور تھانہ عملہ کے ناروا رویے پر علمائے کرام، آئمہ مساجد اور مجلس عاملہ کے اراکین سے معذرت کی، اور آئندہ اس قسم کے ناروا سلوک یا کسی بھی دینی ادارے کی چاردیواری کی پامالی جیسے اقدامات نہ دہرانے کا عہد کیا، جس پر اجلاس میں موجود تمام شرکانے مقامی انتظامیہ کو معاف کردیا اجلاس میں ضلعی امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی،مفتی محمد عامر،جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین، سیکرٹری اطلاعات میاں جمشید اجمل، سیکرٹری مالیات مولانا محمد یوسف مدنی، نائب امیر مولانا عبد الرحمن قاسمی. ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد قاسم جامی ،سالار مولانا محمود الحسن غوری، سٹی ملتان کے امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری حاجی زاہد مقصود احمد قریشی نے شرکت کی آخر میں ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 873494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش