QR CodeQR Code

سانحہ آرمی پبلک سکول کی رپورٹ انکوائری کمیشن نے سپریم کورٹ کو بھیج دی

9 Jul 2020 22:54

فوکل پرسن اے پی ایس کمیشن عمران اللہ کے مطابق رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی سر بمہر رپورٹ انکوائری کمیشن نے سپریم کورٹ کو بھیج دی۔ فوکل پرسن اے پی ایس کمیشن عمران اللہ کے مطابق آرمی پبلک سکول انکوئری کمیشن کی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردی ہے، رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ عمران اللہ کا کہنا ہے کہ کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ کمیشن نے 101 گواہان اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر آفیسرز کے بیانات ریکارڈ کئے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہداء کے والدین کی درخواست پر سال 2018 میں کمیشن قائم کیا گیا تھا، جس کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 873495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873495/سانحہ-آرمی-پبلک-سکول-کی-رپورٹ-انکوائری-کمیشن-نے-سپریم-کورٹ-کو-بھیج-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org