QR CodeQR Code

امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

9 Jul 2020 23:31

امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے اور یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پر تشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق یورپ کے بعد امریکا نے بھی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے اور یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پر تشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیا جانا ہے، پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، اب پی آئی اے امریکا کے لئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکے گی۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے پابندی عائد کر نے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ای میل کی ہے، امریکا کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے، امید ہے پی آئی اے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 873501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873501/امریکا-نے-بھی-پی-آئی-اے-کی-پروازوں-پر-پابندی-عائد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org