0
Thursday 9 Jul 2020 23:43

مراد سعید سیاسی اختلاف کی آڑ میں حساس اداروں پر حملوں سے باز رہیں، عبدالقادر پٹیل

مراد سعید سیاسی اختلاف کی آڑ میں حساس اداروں پر حملوں سے باز رہیں، عبدالقادر پٹیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف پارلیمانی ضابطے کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں قادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید سیاسی اختلافات کی آڑ لے کر حساس اداروں پر حملوں سے باز رہیں، مراد سعید نے حساس اداروں کی تیار کی گئی جے آئی ٹی کو مشکوک کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے ایوان میں کھڑے ہوکر غلط جے آئی ٹی رپورٹ کے نکات دہرائے، عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں پی پی قیادت کا کوئی ذکر نہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا اعترافی بیان قومی اسمبلی میں پڑھ کر سنا دیا۔ قومی اسمبلی میں مراد سعید نے کہا کہ عزیربلوچ نے پولیس مقابلے، اغواء برائے تاوان ، تھانوں پر حملوں کا اعتراف کیا۔ مراد سعید کے مطابق عزیر بلوچ کہتا ہے کہ بلاول ہاؤس کے اطراف لوگوں کو ہراساں کیا اور 40 گھر خالی کرائے، بھتہ آصف زرداری کی بہن کو جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش