0
Friday 10 Jul 2020 01:09

عذیر بلوچ کو فریال تالپور نے پاکستان سے باہر نکلوایا، فہمیدہ مرزا

عذیر بلوچ کو فریال تالپور نے پاکستان سے باہر نکلوایا، فہمیدہ مرزا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر عدلیہ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ عذیر بلوچ کو فریال تالپور نے پاکستان سے نکلوایا، قائم علی شاہ، فریال تالپور عزیر بلوچ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور عذیر بلوچ کے گھر چلی گئیں لیکن ان کو یہ پتا نہیں تھا کہ یہ کس کا گھر ہے، وہ عذیر بلوچ کے گھر کس لئے گئی تھیں یہ نہیں پوچھا جاتا۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں فریال تالپور کے بغیر پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، کس نے عذیر بلوچ کو امن ایوارڈ دیا یہ بھی دیکھنا چاہیئے، اگست 2009ء کے بعد عذیر بلوچ نے اپنا قد بڑا کیا، لیاری میں کس کا سکہ چلے گا اس بات کی جنگ ہورہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں امن کمیٹی تو 2008ء سے پہلے ہی بنالی گئی تھی، کراچی میں مختلف پارٹیاں مختلف جرائم پیشہ افراد کو استعمال کرتی تھیں، جے آئی ٹی میں لکھا ہے رحمان ڈکیت کا ان کاؤنٹر 2008ء میں ہوا ہے، بتایا جائے 2008ء میں ووٹوں کے لئے امریکا سے کون رحمان ڈکیت کو فون کرتا تھا۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ رحمان ڈکیت کے ان کاؤنٹر کے بعد عزیر بلوچ منظر عام پر آیا، رحمان ڈکیت کو پیپلز پارٹی کی حمایت کے لئے فون کئے جاتے تھے، 2011ء میں ذوالفقار مرزا نے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، کراچی میں ذوالفقار مرزا کے استعفیٰ کے بعد قتل بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی جو جے آئی ٹی لائے ہیں اس پر بھی دستخط موجود ہیں، چاہتی ہوں عدالت جائیں تاکہ اصل جے آئی ٹی سامنے آئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کو چاہئے کہ عذیر بلوچ کی جے آئی پر سوموٹو ایکشن لے، میرے پاس شواہد ہیں اسے بھی سامنے لاؤں گی۔
خبر کا کوڈ : 873506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش