0
Friday 10 Jul 2020 00:25

سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن عید سے قبل دینے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن عید سے قبل دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر وفاقی ملازمین کو جولائی کی تنخواہ اور پنشن 27 جولائی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ 31 جولائی یا یکم اگست کو متوقع ہے، جس کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو جولائی 2020ء کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں فراہم کی جائے گی، مراسلے میں اس حوالے سے انتظامات کرنے کی ہداہت دی گئی ہے جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل راولپنڈی اور چیف اکاؤنٹس آفیسر وزارت خزانہ کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو جولائی کی تنخواہ اور پنشن کی 27 جولائی کو ادائیگی عید الاضحی کے 31 جولائی یا یکم اگست کو ہونے سے مشروط ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 873514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش