QR CodeQR Code

حکومت سندھ کی جانب سے ترقیاتی کاوشوں میں وفاق مکمل تعاون کرے گا، اسد عمر

10 Jul 2020 03:07

گورنر سندھ سے خصوصی ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہریوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت کے فور منصوبے پر صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کررہی ہے، وفاقی حکومت اپنے فنڈز کا حصہ فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے شہریوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت سندھ کی جانب سے ترقیاتی کاوشوں میں وفاق مکمل تعاون کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر پی ایس ڈی پی کے تحت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسد عمر نے وزیر اعظم کے کراچی پیکج منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا عزم کیا۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہریوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فور منصوبے پر صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کررہی ہے، وفاقی حکومت اپنے فنڈز کا حصہ فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 873517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873517/حکومت-سندھ-کی-جانب-سے-ترقیاتی-کاوشوں-میں-وفاق-مکمل-تعاون-کرے-گا-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org