QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا ریلوے پولیس کو صوبے کے حوالے کرنے کا مطالبہ

10 Jul 2020 03:14

اپنے بیان میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کہ بعد ریلوے پولیس سندھ حکومت کے ماتحت ہونی چاہیئے، اٹھارویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد کرانا وفاق کی ذمہ داری ہے جس پرعمل درآمد ناگزیر ہے، اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو مضبوط کرنے سے ہی وفاق مضبوط ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وفاق سے ریلوے پولیس کو صوبے کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کہ بعد ریلوے پولیس سندھ حکومت کے ماتحت ہونی چاہیئے، اٹھارویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد کرانا وفاق کی ذمہ داری ہے جس پرعمل درآمد ناگزیر ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو مضبوط کرنے سے ہی وفاق مضبوط ہوگا، وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ ریلوے پولیس صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 873518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873518/سندھ-حکومت-کا-ریلوے-پولیس-کو-صوبے-کے-حوالے-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org