0
Friday 10 Jul 2020 12:58

وزیراعظم کا اپنی ٹیم کی کارکردگی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا اپنی ٹیم کی کارکردگی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا، اس سے متعلق اب وزراء، مشیران، معاونین اور بیوروکریٹس کو حقائق بتانا ہوں گے، وزیراعظم نے پرفارمنس ریکارڈ اپنی ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی اور اعلیٰ افسران کو کہا کہ کارکردگی دکھائیں ورنہ گھر جائیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے اپنی ٹیم پر بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں ہوں یا ڈویژن، حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 873563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش