0
Friday 10 Jul 2020 13:26

ایبٹ آباد، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے نوجوان کا بھیانک انجام

ایبٹ آباد، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے نوجوان کا بھیانک انجام
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے میٹرک کے طالب علم کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کے علاقہ باگن کا رہائشی طالب علم عبدالصمد پستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔ بعد ازاں لڑکے کو اسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

افسوس ناک حادثے نے اہل خانہ کو صدمے سے دوچار کردیا، خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ٹک ٹک ویڈیو کے چکر میں اموات زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش